ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسکین کے ماہر ڈاکٹر پرشانت کامتھ کی نئی کلینک کا مینگلور میں خوبصورت افتتاح؛ خواتین کے غیر ضروری بال نکالنے کی مینگلور میں پہلی مشین دستیاب

اسکین کے ماہر ڈاکٹر پرشانت کامتھ کی نئی کلینک کا مینگلور میں خوبصورت افتتاح؛ خواتین کے غیر ضروری بال نکالنے کی مینگلور میں پہلی مشین دستیاب

Thu, 06 Jul 2017 19:02:56    S.O. News Service

مینگلور 6/جولائی (ایس او نیوز)  اسکین کے ماہر اور  Consultant Dermatologist and Cosmetologist ڈاکٹر پرشانت کامتھ کی نئی کلینک کا خوبصورت افتتاح مینگلور کے کوڈئیل بیل میں  ہوا۔ جہاں خواتین کے غیر ضروری بالوں کو نکالنے کے لئے ایک نئی مشین بھی نصب کی گئی ہے جس کے تعلق سے ڈاکٹر پرشانت کا کہنا ہے کہ یہ پورے مینگلور میں کہیں بھی نہیں ہے اور پہلی بار ان کی کلینک میں اسے متعارف کرایا گیا ہے۔

 مینگلور کے مختلف بڑے اسپتالوں میں اپنی خدمات سے سینکڑوں مریضوں کا اسکین skin سے منسلک بیماریوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پرشانت کامتھ نے بتایا کہ  ان کی کلینک  Skin 360 میں  اسکین کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے غیر ضروری بالوں کو نکالنے کا بھی علاج ہوگا جس کے لئے  Luminous light Sheer diode مشین  کا استعمال کیا جائے گا۔ ان کے مطابق اس مشین کے ذریعے خواتین کے چہروں اور دیگر حصوں میں آنے والے بالوں کو درد کے بغیر نکالاجاسکے گا۔

نئی کلینک میں  کیمیکل پیلنگ  Chemical peeling اسکین پولیشنگ،  کیل مہاسے، چہروں کے دھبے وغیرہ کا بھی بہترین علاج ہوگا۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر پرشانت داد، کھاج، کھجلی اور اس جیسی چمڑوں  کی کئی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر ہیں۔ 

کلینک کا افتتاح  اسکین کے سنئیر  ڈاکٹر گنیش پائی کے ہاتھوں ہوا، جنہوں نے دفترکے داخلی دروازے کا ربن کاٹ کر  افتتاح کیا، جن کے بعد کُنیل ایجوکیشنل ٹرسٹ کی زبیدہ کُنیل نے چراغ جلاکر روشنی دکھاتے ہوئے  تقریب کا افتتاح  کیا۔ مینگلور کے ماہر کارڈیالوجسٹ اور ڈاکٹر پرشانت کے والد ڈاکٹر آر ۔ایل کامتھ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

Skin 360  کی یہ کلینک سائی شاردا بلڈنگ، نزد شاردا ودیالیہ اسکول، کوڈیل بیل میں واقع ہے۔ ڈاکٹر پرشانت  سے موبائل نمبر 9738287177 91 + پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


Share: